Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، جیت ضروری تھی ، شان مسعود

ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، جیت ضروری تھی ، شان مسعود

ہمیں لیڈ ملنا بہت اچھا رہا، اس لیڈ نے ہماری مدد کی، دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد گفتگو

ملتان:  پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ملتان میں زیادہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے ہیں، بنگلادیش کے خلاف سیمرز کو کھلایا، اس ٹیسٹ میں پلان تبدیل کیا اور اسپنرز کو آزمایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ جیت ضروری تھی، ہمیں ہر جگہ 20 وکٹیں لینی ہیں، ہمیں لیڈ ملنا بہت اچھا رہا، اس لیڈ نے ہماری مدد کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More