ہماری حکومت میں امن و امان کی صورت حال اور پراسیکیوشن کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، علی امین گنڈاپور
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہترہوئی، سی ٹی ڈی نے ہزاروں دہشتگرد کارروائیاں ناکام بنائیں، پراسیکیوشن بہترکام کررہی ہیانھیں سلام پیش کرتا ہوں۔
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپیکس کمیٹی مین وزیراعظم نے کہا تھا سی ٹی ڈی فعال نہیں ہے، وزیراعظم کو غلط معلومات ملی ہیں،سی ٹی ڈی مستحکم ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں سی ٹی ڈی کے 16 اسٹیشنز فعال ہیں، سی ٹی ڈی نے ہزاروں دہشت گرد کارروائیاں ناکام بنائیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے ابھی پراسکیوشن پر کام شروع کردیا ہے، پرسکیوشن بہتر کام کر رہی ہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں، آئندہ ہفتے پراسکیوشن میں اور لوگوں کو بھی لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی میں زیرحراست ملزمان کے لیے خصوصی سیل تیار کیے ہیں، زیرحراست ملزمان کی اصلاح بہت ضروری ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہاکہ سی ٹی ڈی کو کل مزید ایک ارب روپے جاری کیے جائیں گے،
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں فرانزک کے لیے پنجاب سمیت کہیں جانے کی ضرورت نہیں، 20 بم پروف گاڑیوں کی خریداری کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی کٹس کا مسئلہ ہے، 300 کٹس کے لیے کل فنڈز مہیا کریں گے، 16 اسنائپرز کے لیے بھی فنڈز دے رہے ہیں،ہمارے پاس بہت لمبی سرحد ہے،ملک کے قربانیاں دیتے رہے گے۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ پولیس کوٹہ 5 فیصد سے بڑھا کر 12 سے زیادہ کردیا،شہدا کے لواحقین کو پلاٹس دے رہے ہیں۔