پشاور(نیوز پلس) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہو گا، انسانی سیلاب سے حکمران تنکے کی طرح بہہ جائیں گے اسلام آباد پہلا پڑاؤ ہوگا، بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، روزگار کے تمام مواقع ختم کر دیئے گئے، ہم نے عام آدمی اور پاکستان کی آواز بننا ہے، ایٹمی جنگ کی بات کر کے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا، جنگ کی دھمکیوں پر آنا سفارتی نا کامی ہے، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے، ملک میں کوئی حکومت نہیں، نئے انتخابات کی طرف جانے کا مطالبہ کریں گے، پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آ رہا ہے، حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائیگی، تاجر برادری ناروا ٹیکسوں کی وجہ سے ہڑتال پر ہے، نا اہل اور ناجائز حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا گرفتاریوں کا کوئی ڈر نہیں، اس سے حالات مزید خراب ہوں گے، آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں، کہیں سے مایوسی نہیں، مدارس کا ایشو بڑھا کر حکومت عالمی سپورٹ لینا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہو چکا ہے ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے مدراس کا یشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی اسپورٹ حاصل کرنا چاہتی ہے مدراس کے طلبا ء میں انعامات تقسیم کر کے ہمیں کاونٹر کرنے کی کوشش ہے