Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہماری اولین ترجیح معاشی نظام کو مستحکم بنیادوں پر چلانا ہے۔وزیراعظم عمران خان

سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا

اسلا آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح معاشی نظام کو مستحکم بنیادوں پر چلانا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے۔وزیراعظم نے687 بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کے لیے 60دن کے اندر قوانین اور انتظامی اصلاحات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہواہے، اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ، بیمار صنعتوں کی بحالی اور تعمیرات کے شعبے کو مراعات دینے پر غور کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح معاشی نظام کو مستحکم بنیادوں پر چلانا ہے، جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ687 بیمار صنعتی یونٹس ایسے ہیں جنہیں فوری بحال کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 60 دن کے اندر ان یونٹس کی بحالی کے لیے مطلوبہ قوانین اور انتظامی اصلاحات کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی ایس ایم ایز کے فروغ میں شامل کیا جائے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ سرمایہ کار کسی دقت یا ہچکچاہٹ کے بغیر سرمایہ کاری کر سکیں، مقامی سطح پر چھوٹے صنعتی یونٹس کو ترجیح دی جائے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے جامع ایکشن پلان پیش کیا جائے جس میں مختلف ٹارگٹ مکمل کرنے کے اہداف اور مدت کا تعین بھی ہو۔وزیر اعظم نے مشیر خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ ایف بی آر، نیا پاکستان ہاو?سنگ اتھارٹی اور صوبائی حکومتوں سے مل کر لائحہ عمل ترتیب دیں اور اگلے ہفتے تک رپورٹ پیش کریں۔وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاشی ٹیم کے ساتھ تواتر کے ساتھ اجلاس منعقد کیے جائیں گے جس کا سب سے اہم مقصد بین الاوزارتی ہم آہنگی بڑھانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More