Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گوگل کی رنگارنگ ڈوڈل کے ساتھ نئے سال کی مبارک باد

گوگل کی رنگارنگ ڈوڈل کے ساتھ نئے سال کی مبارک باد

 

اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی)  گوگل نے روایت برقرار رکھتے ہوئے خصوصی نیو ایئر ڈوڈل جاری کردیا۔2025ء کی اختتامی شام کے موقع پر متعارف کرایا گیا یہ ڈوڈل نئے سال کی آمد کی خوشیوں اور گنتی کے آخری لمحات کی علامت بن گیا ہے۔گوگل کے تازہ ڈوڈل میں 2026ء کے ہندسے رنگ برنگے غباروں، دلکش سجاوٹ اور کنفیٹی کے ساتھ نمایاں کئے گئے ہیں، جو خوشی، امید اور جشن کے احساس کو اجاگر کرتے ہیں۔

 انٹرایکٹو انداز میں تیار کیا گیا یہ ڈیزائن نہ صرف دیکھنے میں خوشنما ہے بلکہ نئے سال کی آمد کے پرجوش ماحول کی بھی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔یہ خصوصی گوگل ڈوڈل دنیا کے مختلف خطوں میں سرچ انجن کے ہوم پیج پر نمایاں کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کو یاد دلایا جا رہا ہے کہ ایک نیا سال شروع ہونے کو ہے اور پرانا سال اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے۔ گوگل کا یہ تخلیقی اظہار ہر سال کی طرح اس بار بھی نئے سال کی خوشیوں میں اضافہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔  

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More