Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گوادر: پرتشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، جوان شہید، افسر سمیت 16 جوان زخمی

گوادر: پرتشدد ہجوم  کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، جوان شہید، افسر سمیت 16 جوان زخمی

گوادر/راولپنڈی:   بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور فورسز کے اہلکاروں پر پرتشدد ہجوم نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید جبکہ افسر سمیت 16جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق حملہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ حملے میں سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا جبکہ حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 16فوجی زخمی ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہ شہریوں سے اپیل ہے وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر غیرقانونی پُرتشدد مارچ کےلیے ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کےلیے پروپیگنڈا کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہجوم کی پرتشدد کاروائیاں نا قابل قبول ہیں، ذہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More