Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گنڈا پور دو نمبر آدمی ہیں اس پر اعتماد نہ کریں، وزیر دفاع خواجہ آصف

گنڈا پور دو نمبر آدمی ہیں اس پر اعتماد نہ کریں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد:  قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل بلاول بھٹو زرداری نے نے ایک تجویز پیش کی اسپیکر نے اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی کمیٹی کی کاروائی شروع ہوئی تو لگ رہا تھا پی ٹی آئی کی شکایات کے لئے بنائی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حملہ کی کسی نے حمایت نہیں کی ہے کمیٹی میں بھی یہ سلسلہ شروع ہو گیا کہ ہمیں یہ ہوا وہ ہواجس جذبے کے ساتھ کمیٹی بنائی گئی اس کی کاروائی اس کی نفی کرتی ہے میں اس کمیٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتاان کی شکایات کے لئے الگ کمیٹی بنا دیں،

 انہوں نے کہا جب نواز شریف کی اہلیہ فوت ہوئی وہ درخواست کرتے رہے مجھے فون کی اجازت دی جائے نہیں دی گئی یہاں گنڈا پور نے چیف منسٹر پنجاب کے لئے جو الفاظ استعمال کئے کیا کسی نے ان کی مذمت کی آج یہ کہتے ہیں سینے پر مکا مارا گھسیٹا گیا،

خواجہ آصف نے کہا کہ میں تو اس کمیٹی سے فارغ ہو گیا ہوں چار سالوں میں جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ ہوا، کیا ایسی باتیں دوہرائی گئی ہیں گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے اس پر اعتماد نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More