Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گلیوں میں جراثیم کش اسپرے کرنے سے کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوتا۔عالمی ادارہ صحت

جراثیم کش اسپرے انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم

جینیوا(نیوز پلس / مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکھنے کے لیے گلیوں میں جراثیم کش اسپرے انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کاکہنا تھا کہ گلیوں میں جراثیم کش اسپرے کرنے سے کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ یہ لوگوں کے لیے مزید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ گلیوں یا بازاروں میں جراثیم کش اسپرے کورونا کے خا تمے میں مؤثر ثابت نہیں ہوتا کیونکہ وہ گرد اور مٹی کی وجہ سے غیر مؤ ثر ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جراثیم کش اسپرے کسی کے لیے بھی جسمانی اور نفسیاتی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ انسانوں پر کلورین یا دیگرکیمیکل کے چھڑکاؤ سے آنکھ یا جلد متاثر ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کے مطابق کسی بھی حال میں انسانوں پر جراثم کش دوا کا اسپرے نہیں کرنا چاہیے، البتہ بند جگہوں پر جراثیم کش دوا کسی کپڑے پر لگا کر استعمال کی جانی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More