اسلام آباد (نیوز پلس ) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا شہباز شگری سے قریبی دوستی کی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھوڑی بڑی ہوجائیں تو شادی کا سوچیں گی۔
سوشل میڈیا پر تو آئمہ بیگ کے اور شہباز شگری کے تعلقات کا خوب چرچا تھا تاہم حالیہ اپنے ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے ان تمام افواہوں کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اور شہباز شگری اچھے دوست ہیں اور مستقبل میں شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
انٹرویو میں گلوکارہ نے شہباز شگری سے دوستی کے حوالے سے کھل کر بات کی اور پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ’میری اور شہباز کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب میں فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے لیے گانا ریکارڈ کررہی تھی۔‘انہوں نے کہا کہ ’مجھے شہباز شگری کے ساتھ کام کرکے اچھا محسوس ہوا، شہباز بہت پرسکون انسان ہیں، میں نے انہیں کبھی لڑتے ہوئے یا کسی سے الجھتے ہوئے نہیں دیکھا اور مجھے کسی بھی مرد میں انہیں خصوصیات کی تلاش تھی۔‘
باقاعدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے سوال پر گلوکارہ نے بتایا کہ’ بس مجھے تھوڑا بڑا ہونے دیں، پھر شادی کا سوچوں گی۔‘