Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گزشتہ دورہ جنوبی افریقہ کے مقابلے میں اچھے نتائج لانے کی کوشش کریں گے۔ عالیہ ریاض

بسمہ معروف کی کمی ضرور محسوس ہو گی وہ تجربہ کار کرکٹر ہیں

لاہور (نیوزپلس) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عالیہ ریاض کہتی ہیں کہ دورہ ساؤتھ افریقہ میں کپتان بسمہ معروف کی کمی ضرور محسوس ہو گی وہ تجربہ کار کرکٹر ہیں، اُن کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا لیکن بسمہ معروف کی غیر موجودگی میں نئی لڑکیوں کے لیے خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔

عالیہ ریاض کو حال ہی میں پی سی بی ویمن کرکٹر ایوارڈ 2020ملا ہے، اس حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ پہلی بار پی سی بی ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہوئی ہے، پی سی بی نے میری محنت اور پرفارمنس کا اعتراف کیا کوشش ہو گی کہ توقعات پر پورا اُتروں اور مستقبل میں بھی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھوں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوویڈ 19 کی وجہ سے انٹرنیشنل سرگرمیاں 11ماہ سے تعطل کا شکار ہیں۔ عالیہ ریاض نے کہا کہ کافی عرصے بعد دوبارہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، گزشتہ دورہ جنوبی افریقہ کے مقابلے میں اچھے نتائج لانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 11 جنوری کو ساؤتھ افریقا روانہ ہو رہی ہے جہاں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔ کپتان بسمہ معروف فیملی وجوہات کی بنیاد پر دورے سے دستبردار ہو چکی ہیں، بسمہ معروف کی عدم موجودگی میں جویریہ خان ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں۔

عالیہ ریاض بائیو سیکور ببل میں رہنے کو آسان قرار نہیں دیتیں عالیہ ریاض کا ماننا ہے کہ بائیو سیکور ماحول میں رہنا مشکل ہے لیکن کرکٹ کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں کھیل کی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساؤتھ افریقا میں کوویڈ 19 کی وجہ سے پریشانی نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More