سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز میں 12 خوارج ہلاک، 6 زخمی
سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلگتار میں کارروائی کی، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف آپریشن میں 12 خوارج ہلاک، 6 زخمی ہو گئے ،
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں گھیرا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقت میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ۔
نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایک علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مرنے والوں میں وہ دہشت گرد بھی شامل ہے جو خودکش حملہ آوروں کو بھرتی کرتا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلگتار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔ جس کے دوران دیشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ سے انتہائی مطلوب سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں گروپ کا سرغنہ ثنا المعروف بارو بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارا جانے والا یہ دہشت گرد کیچ میں خودکش بمباروں کی بھرتی کے لئے مہرہ تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے علاقے کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈآپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
بدھ کو اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،پوری قوم بلوچستان کے امن و استحکام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہتی ہے۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
’