Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کیا جرمنی واقع کے بعد احسان فراموش افغانوں کی میزبانی بنتی ہے؟ وزیر دفاع

کیا جرمنی واقع کے بعد احسان فراموش افغانوں کی میزبانی بنتی ہے؟ وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا جرمنی واقعے کے بعد افغانوں کی میزبانی بنتی ہے؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانوں کو احسان فراموش قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بھی 40 لاکھ افغانوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے افغانوں کے لئے روس سے جنگ لڑی اور اب دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔

افغان شہریوں کے پاکستانی سفارتے خانے پر حملے کے بعد پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کیا اور واقع کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More