Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔

کوہلی نے 7 اپریل کو ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز پورے کیے جس کے بعد وہ یہ اسکور کرنے والےپہلے بھارتی بیٹر بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی کو یہ کارنامہ سرانجام دینے کے لیے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں  17 رنز درکار تھے جسے بناکر کرکٹر نے یہ ریکارڈ بنایا۔

ویرات نے 403ویں ٹی 20 میچ کی اپنی 386ویں اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کر کے ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے بعد ٹی 20 میں یہ معرکہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے،

 واضح رہے کہ ویسٹ اینڈین کھلاڑی کرس گیل نے اپنی 381ویں ٹی 20 اننگز میں 13 ہزار کا ہندسہ عبر کیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More