Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کون سا اداکار انوشکا سے محبت کرتا ہے؟ کرن جوہر کے انکشافات سے انوشکا حیران وپریشان

کون سا اداکار انوشکا سے محبت کرتا ہے؟ کرن جوہر کے انکشافات سے انوشکا حیران وپریشان

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ انوشکا شرما پرکشش اور جازب نظر ہونے کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا میں ان کے پرستار موجود ہیں ان پرستاروں میں بالی ووڈ لے مشہور و معروف اداکار بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے پروگرام کافی ود کرن کے آٹھویں سیزن کی پانچویں قسط میں اس بات کا بھانڈا خود اداکارہ کے سامنے پھوڑا۔

اس قسط میں انوشکا شرما کے ہمراہ اداکارہ کترینہ کیف بھی موجود تھیں اور سنسنی پھیلانے کے لیے مشہور کرن جوہر نے انوشکا کے سامنے ایک راز کھولا۔

کرن جوہر نے اس انکشاف کر کے سنسنی پھیلا دی۔

انہوں نے انوشکا سے کہا کہ کیا آپ جانتی ہیں کہ اداکار ارجن کپورآپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ انہیں آپ اچھی لگتی ہیں اور آپ کو یقینا اس محبت کا علم ہوگا۔

یہ بات سن کر انوشکا کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور اس نے کرن سے تصدیق کرنا چاہی کی کیا واقعی یہ سچ ہے۔ کچھ دیر کے بعد جب اداکارہ کی سانس بحال ہوئی تو انہوں نے کرن جوہر سے کہا کہ آپ اپنے شو پرجو چاہیں بول دیتےہیں۔

فلم ساز نے کہا انوشکا کیا آپ جانتی ہیں کہ ارجن کپور ہمیشہ سے ہی آپ کی محبت میں گرفتار رہے ہیں، آپ انہیں اچھی لگتی تھیں، یقیناً آپ کو اس بات کا علم ہوگا۔

جواب میں انوشکا کی حیرت کی انتہا نہ رہی، اداکارہ نے سخت حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا واقعی؟ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا، نہ صرف انوشکا بلکہ کترینہ بھی کرن جوہر کے اس انکشاف پر دنگ رہ گئی تھیں۔

انوشکا کے جب اوسان بحال ہوئے تو انہوں نے کرن جوہر سے کہا کہ آپ اپنے شوپر کچھ بھی اور کسی بھی بات کا تذکرہ کر لیتے ہیں جس پر کرن جوہرنے کہا کہ ارجن نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More