Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس: پی ایس ایل سیمی فائنلز اور فائنل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر آج ہونے والے ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور کل (18 مارچ) کو ہونے والا فائنل بھی ختم کردیا گیا۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک مختصر سی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کو ملتوی کردیا گیا، اسے بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا، مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن 5 میں پلے آف کا مرحلہ ختم کرکے سیمی فائنل تک کردیا گیا تھا اور 22 مارچ کو ہونے والے فائنل کو بھی 18 مارچ کو کردیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More