Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کوئی مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو اچھا لگتا ہے، ہانیہ عامر

کوئی مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو اچھا لگتا ہے، ہانیہ عامر

پاکستانی ڈمپل کوئین اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ کوئی مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے کامیاب کیریئر کا کریڈٹ عالیہ بھٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت سے پروجیکٹس صرف اس وجہ سے ملے کہ میری شکل عالیہ بھٹ سے ملتی ہے، اگر کوئی برانڈ بھارت میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرتا ہے تو پاکستان میں وہ مجھے لیتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ بہت باصلاحیت اور زبردست اداکارہ ہیں جبکہ دیپیکاپڈکون اور رنبیر کپور بھی مجھے پسند ہیں،

 واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ نے کچھ عرصہ قبل دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More