Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کوئی طاقت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی،کرفیو اور لاک ڈاون سے کشمیریوں کی زندگی مفلوج بنادی گئی ہے۔ جنرل زبیر محمود حیات

کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے

لاہور(نیوز پلس)چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہاہے کہ کوئی طاقت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی،کرفیو اور لاک ڈاون سے کشمیریوں کی زندگی مفلوج بنادی گئی ہے،لیکن کوئی طاقت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہی روک سکتی،کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستان خطے کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، چائنہ پاکستان کوریڈور گیم چینجرہے اور گوادر سپریم کوریڈورقوم اطمینان رکھے پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھاہے کہ کشمیر کی آزادی تک ہر پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے ہٹلر بھی شرما گیا ہوگا،مودی نے کشمیر کا اسٹیٹس ختم کر دیا ہے،مگر وہ یاد رکھے کہ افواج پاکستان اور قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More