Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیر پاکستان کی روح کا حصہ ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے

راولپنڈی (نیوز پلس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان کی روح کا حصہ ہے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ان کا اعتماد بڑھاتے ہوئے کہا کہ طلبہ پرعزم رہیں، محنت کریں، خود اور قومی قیادت پر اعتماد رکھیں۔ محنت جاری رکھیں کیونکہ آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔ بھارت کا کشمیر میں کرفیو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنا عزم دہرایا اور کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے۔ سپہ سالار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق حل ہوگا۔ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انھیں کبھی مایوس نہیں کرینگے۔ ہم لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کیساتھ ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کشمیر کوئی جعفرافیائی مسئلہ نہیں بلکہ ہماری کشمیری عوام سے محبت کا مظہر ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کا محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More