Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پی سی بی کے زیر اہتمام ر قذافی اسٹیڈیم سے ریلی کا انعقاد

ریلی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت قومی کھلاڑیوں نے شرکت کی

لاہور(نیوز پلس) پی سی بی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت قومی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور ظلم پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سمیت ورکرز نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں چیئرمین پی سی پی احسان مانی، ایم ڈی وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ سمیت پری سیزن کیمپ میں شریک کھلاڑی امام الحق، وہاب ریاض، حارث سہیل اور حسن علی سمیت دیگر کھلاڑیوں شرکت کی۔ گراونڈ کشمیر پاکستان اور کشمیر کے ترانوں سے گونج اٹھا۔جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے ڈی پنجاب اسپوٹس عدنان ارشد اولکھ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں پنجاب اسپورٹس کے ملازمین نے ریلی میں کشمیریوں کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔ریلی میں شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر مصیبت کی اس گھڑی میں اکیلے نہیں ہیں۔ کشمیر کی آزادی اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہے گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More