Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے مالیت کی کرسٹل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے مالیت کی  کرسٹل  آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی مصدقہ اطلاع پر جو ایڈیشنل کلکٹر کے ذریعے موصول ہوئی   اسسٹنٹ کلکٹر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ   (Field Enforcement Unit) نوشکی نے اپنے عملے کو تافتان سے کوئٹہ کی جانب آنے والے ایک ہینو ٹرک    (06-ویلرWheeler )رجسٹریشن نمبر TKR-313 (لسبیلہ کو   روکنے کی ہدایت کی ۔ گاڑی کی تفصیلی تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے حصے کے نیچے نصب ایک تبدیل شدہ فیول ٹینک(Fuel Tank) برآمد ہوا۔ اس فیول ٹینک (Fuel Tank) کی مکمل جانچ پڑتال پر ڈبوں میں  بند مشکوک سامان برآمد ہوا۔ گاڑی میں موجود دو افراد سامان کے بارے میں کوئی اطمینان بخش وضاحت پیش نہ کر سکے۔ عملے کی پوچھ گچھ پر ڈرائیور  نے اپنا نام با بل  ولد دل مراد سکنہ  ہوشاب تحصیل کیچ تربت، ضلع کیچ    جبکہ دوسرے شخص نے نام امین بلوچ ولد حسین سکنہ  ہوشاب تحصیل کیچ تربت، ضلع کیچ بتایا۔

فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ(Field Enforcement Unit)  نوشکی کے عملے نےگاڑی اور برآمد شدہ ڈبے اپنے دفتر کےاحاطے میں منتقل کیے۔ مزید تفتیش پر ان ڈبوں سے 300 کلوگرام منشیات (کرسٹل / آئس – میتھ ایمفیٹامین (Crystal/Ice Methamphetamine  ) برآمد ہوئی۔ تین سو کلو گرام کرسٹل/آئس   میتھا مفیٹامائن    (Crystal/Ice Methamphetamine)  کی مالیت کا تخمینہ18,653,046,300/- روپے لگایا گیا ہے جبکہ سمگلنگ میں استعمال ہونےوالے ٹرک کی مالیت کا تخمینہ  8,000,000/-                              روپے لگایا گیا ہے۔ ضبط شدہ  دونوں  اشیا کی مالیت 18.67 ارب روپے  بنتی ہے۔ دونوں ملزمان  یعنی با بل  ولد دل مراد (ڈرائیور) امین بلوچ ولد حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More