Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کرک میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 17 خوارج ہلاک ، معتدد زخمی

کرک میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 17 خوارج ہلاک ، معتدد زخمی

لکی مروت اور کرک کی باؤندری پر واقع علاقے درشہ خیل میں فورسز نے انتہائی مہارت کے ساتھ 22 خوارج کو گھیر کر کاروائی کی

کرک: سیکیورٹہی فورسز کے خبیر پختوخوا کے علاقے درشہ خیل میں خفیہ آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ معلومات پر 22 خوارجین پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا اور انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 17 خوارج ہلاک ہوئے اور سات سے دس خوارج کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرک میں یہ آپریشن فتنہ الخوارج کے ملا نذیر گروپ کے خوارجین کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا ، علاقے کا امن کسی کو خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 17 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم نےضلع کرک میں 17 خوارج کوہلاک کرنےپرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا، آپریشن میں زخمی اہلکاروں کی جلدصحتیابی کی دعا کی اورکہا کہ بروقت کارروائی سے خوارج کے عزائم خاک میں مل گئے،حکومت اورفورسز دہشتگردی کےمکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،دہشت گردی کی لعنت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی نےدرشک میں فتنہ الخوارج کےخلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا،کہاسیکیورٹی فورسزنےکامیاب آپریشن کرکےخوارج دہشتگردوں  کےمذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More