گھوٹکی (نیوز پلس) گھوٹکی سول اسپتال کے ایم ایس اور پاکستان کے معروف ڈاکٹر ارباب ملک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی پاکستان میں دوسری لہر آنے والی ہے لہذاٰ عوام کو اس وباء سےبچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے ہو نگے انہوں نے کہا کہ جس طرح کرونا وباء کی وجہ سے دیگر ملکوں میں نقصان ہوا اس طرح پاکستان میں نہیں ہوا یہ اللہ کی بہت بڑی عنایت ہے ہمارے ملک پہ ،تاہم پاکستان میں کرونا کم ہوا ہے ابھی ختم نہیں ،
ڈاکٹر ارباب کا کہنا تھا کہ عوام اس مرض سے بچنے کے لئے اس طرح حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے جیسے ان کو کرنے چاہیئے،ڈاکٹر ارباب ملک نے کووڈ- 19 سے محفوظ رہنے کے لئےعوام کو مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایسے لوگوں کے قریب مت جائیں جو کھانس رہے ہوں، چھینک رہے ہوں یا جنہیں بخار ہو کیونکہ ان کے منہ سے وائرس والے پانی کے قطرے نکل سکتے ہیں جو کہ فضا میں ہو سکتے ہیں لہذاٰ ایسے افراد سے کم از کم ایک میٹر یعنی تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔
طبیعت خراب محسوس ہو تو گھر میں رہیں تاہم اگر بخار ہو، کھانسی یا سانس لینے ںمی دشواری تو فوری طبی مدد حاصل کریں۔ طبی حکام کی ہدایت پر عمل کریں اور اپنے ہاتھ ایسے صابن یا جیل سے دھوئیں جو وائرس کو مار سکتا ہو۔
کھانستے یا چھینکتے ہوئے اپنے منہ کو ڈھانپیں، بہتر ہوگا کہ ٹشو سے، اور اس کے فوری بعد اپنے ہاتھ دھوئیں تاکہ وائرس پھیل نہ سکے۔
کسی بھی سطح کو چھونے کے بعد اپنی آنکھوں ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔ وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے یہ آپ کے جسم میں داخل ہو سکتا ہے
ڈاکٹر ارباب ملک نے کہا کہ اگر عوام ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو یقناً اس وباء سے بچ سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ارباب ملک نے گھوٹکی سول اسپتال کے ایم ایس چارج سنبھالتے ہی اسپتال میں کئی سخت اقدامات اٹھائیں ہیں ،انہوں نے اسپتال کے عملے سے سختی سے ہدایات کی ہیں کہ آنے والے مریضوں کا خیال رکھا جائے ان سے کسی بھی قسم کی کوئی بدتمیزی کی شکایت نہیں ہونی چایئے ،جتنی ممکن ہو سکے ،ادویات مریضوں کو میہا کی جائیں مریضوں کی دکھ بھال اور ان کے علاج میں کوئی کسر باقی نہ رہے ، مریض اور ان کے ساتھ آنے لواحقین ڈاکٹر ارباب ملک کے اقدامات سے مطمئن نظر آتے ہیں