Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کرس گیل نے برائن لارا کادس ہزارتین سواڑتالیس رنز کاریکارڈ اپنے نام کر لیا

برائن لارا کادس ہزارتین سواڑتالیس رنز کاریکارڈ اپنے نام کیا

نئی دہلی(نیوز پلس) کرس گیل نے بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں گیارہ رنزبنائے،اورعظیم برائن لارا کادس ہزارتین سواڑتالیس رنز کاریکارڈ اپنے نام کیا،ورلڈکپ میں ناکامی اوربھارت کے خلاف دومیچز میں صرف پندرہ رنزبنانے کے باوجود کرس گیل ویسٹ انڈیز کے کامیاب ترین ون ڈے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ورلڈکپ میں ناکامی اوربھارت کے خلاف دومیچز میں صرف پندرہ رنزبنانے کے باوجود کرس گیل ویسٹ انڈیز کے کامیاب ترین ون ڈے بیٹسمین بن گئے ہیں۔جارح مزاج بیٹسمین نے بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں گیارہ رنزبنائے،اورعظیم برائن لارا کادس ہزارتین سواڑتالیس رنز کاریکارڈ اپنے نام کیا،لارانے دوسوپچیانوے میچز میں انیس سنچریز اورباسٹھ نصف سنچریز کی مدد سے اکتالیس کی عمدہ اوسط سے یہ رنز اسکورکیے تھے۔ان کا بہترین اسکورایک سوانہتررنز ہے۔کرس گیل نے برائن لاراکے ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے کاریکارڈ بھی توڑا ہے دوسوستانوے ایک روزہ میچز میں کرس گیل نے دس ہزارتین سو ترپن رنزاڑتیس کی اوسط سے بنائے،جس میں پچیس سنچریز اورباون ففٹیز شامل ہیں۔ان کا بہترین اسکوردوسوپندرہ رنز ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More