نئی دہلی(نیوز پلس) بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما سبرا مینیم سوامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری نہ کھولی جائے۔ بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ، ہندتوا نظریہ حاوی ہے جس سے اقلیتیں غیرمحفوظ ہو گئیں، بھارت مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ اقدامات کے بعد سکھوں کے درپے ہو گیا ہے۔بی جے پی رہنما سبرا مینیم سوامی نے مذہبی دہشتگردی کا مشورہ دیتے ہوئے مودی کو کرتارپور منصوبہ بند کرنے کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہ کرتارپور راہداری کو کھولنے کی ضرورت نہیں۔سبرامینیم نے کہاکہ پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، نہ تو ہمسایہ ملک سے مذاکرات کریں اور نہ ہی سفارت کاری کی جائے۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سیکرتارپور راہداری پر کام آخری مرحلے میں ہے جو اکتیس اگست کو مکمل کرلیا جائے گا۔پاکستان بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر نومبر میں اس راہداری کے افتتاح کے لئے پرعزم ہے۔