کامران رضا چنا
بیورو چیف۔گھوٹکی
گھوٹگی(نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں گھوٹکی ایسا شہر ہے کو کراچی کے بعد ملک کو سب سے زیادہ رونیو دیتا ہے جس میں بے شمار ادارے موجود ہیں جس میں او جی ڈی سی ایل گھوٹکی پاور پلانٹ،لیبرٹی پاور پلانٹ،ماڑی گیس،اینگرو یوریا پاور پلانٹ،پاک سعودی سونا یوریا سمیت پانچ شوگر ملز کام کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے حالات بہت ہی خراب تھے قبائلی جھگڑوں سمیت بد امنی تھی جس کو ایس ایس پی فرخ لنجار نے اپنی قابلیت سے امن و امان بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کو ہم سراہتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ایسے قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی کریں ڈاکٹر غلام رضا چنا نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ گھوٹکی کے اداروں کو سختی سے حکم جاری کیا جائے کہ مقامی افراد کو روزگار دیا جائے اور اس کے ساتھ یہاں فلاحی ادارے بھی قائم کیا جائیں تا کہ وہ لوگ جو بے آسرا ہیں یا جن کا کوئی پرسان حال نہیں یہ فلاحی ادارے ان کی مدد کر سکیں