کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9) کے بڑے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے بعد لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وین ڈے دوسان اور جارج لنڈے 26 ، 26 سکور بنا کر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے، شعیب ملک نے 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور احسن حفیظ نے 2،2جکہ شاہین آفریدی، جہانداد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو قابلِ اعتبار ٹوٹل تک پہنچایا۔ جارج لِنڈا 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، تبریز شمسی اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا جہاں اسکے ابتدائی 4 کھلاڑی 44 رنز پر ہی پویلین لوٹ چکے تھے۔
واضع رپے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 9 میں اب تک جیت سے محروم رہنے والی واھد ٹیم ہے جس نے اب تک چار میچ کھیلے اور چاروں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
کپتان شاہین آفریدی، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، راسے وین دردوسان، شائی ہوپ، سکندر رضا،جارج لنڈے، احسن حفیط بھٹی، جہانداد خان، حارث روف، زمان خان۔
شان مسعود کی قیادت میں کراچی کنگز محمد اخلاق، جیمز وینس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سیمز، حسن علی، میر حمزہ اور تبریز شمسی پر مشتمل تھی۔