Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج کراچی میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے، کامرس کالج کا دورہ اور حب بلوچستان میں 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے مزیدکہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، وزیراعظم کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ کی تاریخی اہمیت ہے اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More