Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کالعدم بی ایل اے کے نام نہاد مسنگ پرسن کے خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

کالعدم بی ایل اے کے نام نہاد مسنگ پرسن کے خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپریل میں بطور مسنگ پرسن درج کرائے مقدمے میں نام نہاد لاپتہ شخص کی شناخت ہو گئی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بی ایل اے نے طیب بلوچ عرف لالہ کو لاپتہ قرار دے کر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں طیب بلوچ کی شناخت ہو گئی، طیب بلوچ عرف لالہ نوشکی کا رہائشی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے کریم جان کو 25 مئی 2022ء کو بطور مسنگ پرسن بتایا گیا تھا، تربت کا کریم جان بھی گوادر حملے میں دہشت گردی کرتے ہوئے مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاپتہ افراد میں شامل دہشت گرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالودود ساتکزئی بھی مچھ حملے میں مارا گیا، عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12 اگست 2021ء سے بھائی کی گمشدگی کا کہہ رہی تھی۔

قبل ازیں دہشتگرد امتیاز احمد ولدرضا محمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا جو سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا، عبدالودود ساتکزئی جس کی بہن 12اگست2021سے بھائی کی گمشدگی کا راگ الاپ رہی تھی، وہ بھی مچھ حملے میں مارا گیا۔

لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرنے والے عناصر بیرونی قوتوں کی ایماء پر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہے ہیں، بلوچستان کی دہشتگرد تنظیمیں بلوچ عوام اور نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا رہی ہیں۔

ملک دشمن عناصر کے مکروہ چہرے سے پردہ اب ہٹ چکا ہے، لہٰذا دہشتگردوں کو اب ملک میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

ان  اجرتی قاتلوں کی شناخت اب ہو چکی ہے اور اب یہ بات آشکار ہو گئی ہے کہ مسنگ پرسن کا ڈرامہ رچا کر یہ اجرتی قاتل دہشت گردی کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More