کراچی (نیوز پلس) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملاجلارجحان رہا۔ مارکیٹ 144 پوائنٹس کے اضافے سے 33ہزار198کی سطح پر بندہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت اختتام ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا مثبت آغاز ہوا۔ اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ 114پوائنٹس کے اضافے مارکیٹ سے33ہزار198کی سطح پر بندہوئی۔مارکیٹ کی بلندترین سطح 33 ہزار 960 اور کم ترین سطح33 ہزار 240ریکارڈ کی گئی۔
دن بھرمجموعی طورپر318کمپنیزکے شیئرزمیں کاروبارہوا۔165کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ132کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی155.90سے کم ہوکر155.87 روپے پربندہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے کی کمی سے 156روپے سے کم ہوکر155.95کی سطح پر بندہوا۔
روپے کے مقابلے یوروکی قیمت174روپے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت202 روپے50 پیسے رہی۔ جاپانی ین کی قیمت1.45 جبکہ امارتی درہم کی قیمت42.50 رہی۔ سعودی ریال کی قیمت 41.50 روپے رہی۔
سونا300روپے کی کمی سے 86ہزار900روپے فی تولہ پرآگیا۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے 74ہزار503 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا5 ڈالرکی کمی سے14سو87کی سطح پر آگیا۔