Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ،65 افراد جاں بحق

دھماکے میں 185 سے زائد افراد شدید زخمی

کابل (نیوز پلس / مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کے مطابق ہفتے کی شب شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم 65 افراد جاں بحق اور185 زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک خود کش بمبار نے شادی کی تقریب میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس آواز کئی علاقوں تک سنائی دی جبکہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں کو دیے گئے ایک پیغام میں اس دھماکے کی شدید مذمت کی اور اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ایسے بہیمانہ حملوں کے ذریعے جان بوجھ کر عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ دھماکہ شیعہ مسلمانوں (ہزارہ برادری)کے اکثریتی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات دس بج کر چالیس منٹ پر ہوا۔ اس حملے کے نتیجے میں مزید افراد کے مزید کئی جانوں کے جانے کا اندیشہ موجود ہے۔یاد رہے اس حملے سے قبل بھی نہ صرف افغانستان کے بلکہ پاکستان میں بھی اکثر اوقات شیعہ و ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More