Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کائلی جینر کا خوفناک انکشاف: 12 ملین ڈالر کا عالیشان گھر پراسرار آوازوں سے گونجتا رہا

کائلی جینر کا خوفناک انکشاف: 12 ملین ڈالر کا عالیشان گھر پراسرار آوازوں سے گونجتا رہا

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور بزنس وومن کائلی جینر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2016 میں کیلیفورنیا کے پوش علاقے ہِڈن ہلز میں جو 12 ملین ڈالر کا شاندار سفید محل خریدا تھا، وہ پراسرار اور خوفناک تجربات کا مرکز بن گیا تھا۔

کائلی جینر کے مطابق بعض راتوں میں گھر کے اندر مسلسل عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتیں، جب کہ بعض راتیں مکمل طور پر خاموش گزرتیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر سوتے ہوئے اس آواز پر جاگ جاتیں جیسے باتھ روم یا الماری میں کوئی چیز اچانک گر گئی ہو، حالانکہ وہاں کوئی موجود نہیں ہوتا تھا۔

اسی قسط میں کائلی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی بہن کینڈل جینر ان پراسرار آوازوں سے اس قدر خوفزدہ ہو گئیں کہ ایک رات آدھی رات کو ہی گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔ کینڈل جینر نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کائلی کا یہ گھر انہیں “سو فیصد آسیب زدہ” محسوس ہوتا تھا۔ ان کے مطابق گھر میں داخل ہوتے ہی ایک سرد سی لہر محسوس ہوتی اور ایسا لگتا جیسے کوئی ان دیکھی موجودگی وہاں موجود ہو۔

کائلی جینر کے اس چونکا دینے والے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں، جب کہ کئی صارفین نے اس تجربے کو انتہائی خوفناک اور پراسرار قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More