ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ
بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سراج الحق محفوظ رہے ۔
حملے کے وقت امیر جماعت اسلامی قافلے کی صورت میں ژوم میں جلسے کے لئے جا رہے تھے ،خود کش حملہ آور نے اس دوران سینیٹر سراج الحق کی گاڑی کے قریب آ کر خود کو اڑا لیا تاہم سینیٹر سراج الحق اس حملے میں محفوظ رہے خود کش حملے میں جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہوئے ہیں جن میں 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی نے اس خود کش حملے کے باوجود کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی شیڈول کے مطابق جلسہ سے خطاب کریں گٓے۔
پولیس نے سراج الحق کے قافلے پرحملے کی تصدیق کی اور کہا کہ امیر جماعت اسلامی اس دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے، حملہ آور مارا گیا ہے۔