Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈ ٹرمپ کا فلسطین اور اسرائیل امن منصوبہ کا اصل مقام تاریخ کا کوڑے دان ہے۔کویتی اسپیکر اسمبلی شیخ مرزوق الغانم

شیخ مرزوق الغانم نے صدر ٹرمپ امن منصوبہ کی کاپی ردی کی ٹوکری میں پھینک دی

اردن(مانٹیرنگ ڈیسک) کویت اسمبلی کے اسپیکر شیخ مرزوق الغانم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن منصوبہ کو کچرا قرار دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس منصوبے کا اصل مقام تاریخ کا کوڑے دان ہے۔ اردن میں عرب پارلیمنٹیرینز کی کانفرنس سے خطاب میں شیخ مرزوق الغانم نے فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن منصوبہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ میں عرب اور تمام مسلم اقوام اور دنیا کے ہر آزاد شخص کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ کہتا ہوں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس صدی منصوبہ کا اصل مقام تاریخ کا کوڑے دان ہے کے الفاظ کہتے ہوئے کویتی اسمبلی کے اسپیکر نے شیخ مرزوق الغانم نے صدر ٹرمپ امن منصوبہ کی کاپی ردی کی ٹوکری میں پھینک دی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی وسطیٰ کے امن منصوبہ میں یروشلم (بیت المقدس)کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More