ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشگردوں کے خلاف آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے خبیر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی جہاں 22 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج مارے گئے ہیں، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکویرٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن "عزم استحکام” کے تحت انداد دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
