Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنانے کا عظیم

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنانے کا عظیم

 

آج سے آپ کو تیز ترین تبدیلیاں نظر آئیں گی، ملک کو ہتھیاروں سے پاک کریں گے اور دنیا بھر سے تعلقات کو بہترکریں گے

ڈونلڈ ٹرمپ نے 47 ویں امریکی صدر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد خطاب

واشنگٹن: نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج سے نیا اور سنہری دور شروع ہو رہا ہے امریکا کو کو دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 47 ویں امریکی صدر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اسٹیبلشمنٹ سے ملک کو چھٹکارا دلوانا، عوام کے مسائل کو حل کرنا ترجیحات ہیں، امریکا میں قانون کی بالادستی کویقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے مجھ پرحملہ کیا گیا، خدا نےامریکا کوعظیم بنانے کے لیے مجھے محفوظ رکھا، لانس اینجلس کی آتشزدگی اور وہاں کے بے داخل شہریوں کی بھی مدد کی جائے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ آج سے آپ کو تیز ترین تبدیلیاں نظر آئیں گی، ملک کو ہتھیاروں سے پاک کریں گے اور دنیا بھر سے تعلقات کو بہتر کریں گے۔ آج سے امریکا کے نیچے جانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا کو قابل فخر اور اقوام میں سرفہرست بنائیں گے۔

ٹرمپ نے سال 2025 کو لبریشن ڈے قرار دیا اور کہا کہ امریکا کی تاریخ میں حالیہ الیکشن اور اس میں فتح عوامی جذبات کی غمازی ہے۔ انہوں نے امریکی، ایشین نژاد، سیاہ فام سمیت دیگر ووٹ دینے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک ، قوم ، عوام اور خدا کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

ٹرمپ نے کاہ کہ امریکا دوبارہ خودمختاری حاصل کرے گا، ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے اور امریکا کو پہلے سے زیادہ کامیاب بنائیں گے۔

امریکی صدر نے جنوبی سرحدوں پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین کو واپس بھیجنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس معاملے میں ہماری میکسیکو والی پالیسی ہے۔ ہم اپنے لوگوں کو انصاف، صحت کی سہولیات اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے امریکا کے نیچے جانے کا وقت ختم ہوگیا ہے، محکمہ انصاف کا غیر منصفانہ استعمال ختم ہوجائے گا، میں اپنے ملک، قوم، عوام اور خدا کو کبھی نہیں بھولوں گا، 8 سال مجھے جن مشکلات کا سامنا رہا امریکی تاریخ میں کسی اور کے ساتھ ایسا نہیں ہوا، آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے۔

اپنے خطاب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے نائب صدر وینس، اسپیکر جانسن، سابق صدور کو مخاطب کیا، انہوں نے کہا کہ سابق حکومتیں داخلی مسائل حل نہیں کرسکیں لیکن دنیا بھر میں مہنگی مہمات کرتی رہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سیاہ فام اور لاطینی امریکیوں کا شکریہ، میں نے اُن کے مسائل سُنے ہیں، آج مارٹن لوتھر کنگ ڈے ہے اور اس مناسبت سے میں ان کےلیے کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی کابینہ کو ہدایت دوں گا کہ ہر صورت میں مہنگائی پر قابو پائے، میں امریکی عوام پر ٹیکسوں میں کمی کروں گا۔ امریکا ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننے گا۔ میں امریکا کے تجارتی نظام کو فوری ٹھیک کرنے میں لگ جاؤں گا۔

انکا کہنا تھا کہ میں تمام حکومتی سنسرشپ ختم کرنے کا فوری حکم دوں گا، امریکا میں آزاد اظہار رائے کی مکمل آزادی بحال کروں گا، امریکا کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کو خطرات اور دراندازیوں سے بچانا اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے دشمنوں کو شکست دیں گے میں امن قائم کرنے والا بننا چاہتا ہوں ہماری فوج اہنے اہم مقاصد امریکا کی حفاظت پر ہی فوکس رکھے گی ہم خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھ رہے ہیں ہم پانامہ کینال واپس لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More