Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کے لئے اجافی ٹیرف 90 روز کے لے معطل کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کے لئے اجافی ٹیرف 90 روز کے لے معطل کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات میں 90 روز کے لے معطل کرنے کا اعلان کر دیا تاہم چین پر 123 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک پر اضافی ٹیرف 90 روز کےلیے معطل کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جوابی ٹیرف نہ لگانے والے کچھ ملکوں پر اضافہ ٹیرف 90 روز کےلیے معطل کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق چین پر 125 افیصد ،حصولات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے محصولات کے منصوبے میں 90 روز کا وقفہ دے رہا ہوں، اضافی محصولات کی 90 روز کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ڈاؤ جونز میں 2 ہزار پوانٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ نیسڈک میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دورسی جانب خام تیل اور اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہو گیا۔

ادھر سونے کی عالمی قیمت میں 3 فیصد جبکہ یورو کرنسی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اضافی ٹیرف کے نفاذ سے چند گھنٹوں قبل نیشنل ریپبلکن کانگریشنل کمیٹی میں خطاب کیا۔

اپنے غیر شائستہ انداز میں خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف پر دیگر ممالک ہمیں کال کر رہے ہیں اور ڈیل کے لئے مرے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More