Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا

واشنگٹن:  نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس

کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کریں، ایسا کیا توان پر 100 فیصد ٹیکس لگے گا

۔ٹرمپ نے کہا کہ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں، ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملیگی۔

واضح رہے کہ برکس ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے۔

خیال رہے کہ برکس برازیل،روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے۔ رواں برس برکس میں عرب امارات،ایران،مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار  کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More