Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈسٹرکٹ کرم کے راستے کھلتے ہی ہم دھرنے ختم کر دیں گے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

ڈسٹرکٹ کرم کے راستے کھلتے ہی ہم دھرنے ختم کر دیں گے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

ڈسٹرکٹ کرم کے راستے نہ کھلنا حکومتی نااہلی ہے، نہ سیکیورٹی ادروں کی ترجیحات درست ہیں اور نہ ہی حکومت کی ترجیحات درست ہیں

اسلام آباد :  سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اطلاع ہے کوہاٹ جرگے میں دونوں فریقین نے دستخط کر دئیے۔ کرم کا راستہ کھول دیا گیا تو ہم بھی دھرنے ختم کر دیں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمارے دھرنے کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی ہمارے نزدیک جوابدہ ہیں۔ بند راستے کھول دئیے جائیں تو دھرنا ختم کر دیں گے۔ ہمارے نزدیک وزیراعظم بھی جوابدہ ہیں، ہمارے دھرنے انسانی مسائل پر ہیں، یہ لوگ اس کو فرقہ وارانہ بنا رہے ہیں، بلاول بھٹو اپنے وزراء کو سمجھائیں اور تحقیقات کرائیں کس نے گولی ماری ہے اور اگر تحقیقات نہ ہوئیں تو وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کے پی حکومت نے اب تک کوئی تعاون نہیں کیا۔ پاراچنار کے راستے بند ہونا صوبائی حکومت کے ناکام ہونے کی دلیل ہے۔انھوں نے کہا ایم ڈبلیو ایم کا پاراچنار سے ایک ایم این اے ہے۔ کراچی میں احتجاج صرف مظلوم کی حمایت میں کیا گیا۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا وطن ہے اور اس کی تمام اکائیوں میں اتحاد لازم ہے کیونکہ اتحاد کے بغیر حفاظت ممکن نہیں، ہم پاکستان میں نفرت و تقسیم یا مسلکی لحاظ سے تقسیم پر بات نہیں کرتے۔

ایم ڈبلیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ کرم میں لوگ محاصرے میں ہیں، ان لوگوں کو پاکستانی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، کراچی میں پی پی حکومت نے بے گناہ لوگوں کو گولیاں ماری ہیں اور ایک نوجوان ان میں مارا بھی گیا ، حکومت کے صبر کا پیمانہ کمزور ہے، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو یہ سب دیکھنا چاہیے، پی پی کے فاشسٹ وزیراعلیٰ نے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی جگہ ہم دھرنے ختم کرکے مرکزی دھرنے کی جانب جا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ جرگہ میں فریقین نے دستخط کر دیئے ہیں، جرگہ میں جو بات ہوئی اس پرعملدرآمد کا کہا گیا، جن کو خوارج کہا جا رہا ہے وہی حملہ آور تھے، 5سال کرم کا علاقہ محاصرے میں رہا، کرم کا دھرنا ختم ہوگا ، ہم بھی دھرنا ختم کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ 80دن ہو گئے کرم کے راستہ بند ہیں، آئینی ترامیم کرانے میں سیاستدان لگے تھے، کے پی کے حکومت میں ایم ڈبلیو ایم کا کوئی حصہ نہیں ہے، ضلع کرم میں ہمارا ایک چیئرمین ہے جس کو آج تک ترقیاتی فنڈ نہیں دیا میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں لیکن ان کی حکومت سے میرا تعلق نہیں، لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کیخلاف جان بوجھ کر ایسا کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہمارے علما کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں، اس کے بعد ہمارے دھرنے ہر حملہ کردیا، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھرنا ہو رہا ہے، دعا کریں راستہ کھلنے کے بعد سب اچھا ہو، کرم میں جب ہماری گاڑیوں پر فائرنگ ہوئی تب ہمارے اہلسنت نے ہمارے لوگوں کو بچایا لیکن دہشتگرد ٹولہ ہے جو دونوں جانب سے کام کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More