Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر شاہین کی ہدایات کاری میں اسٹیج ڈرامہ "دل سے دل تک ” بہت جلد پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کی زینت بنے گا

ڈاکٹر شاہین کی ہدایات کاری میں اسٹیج ڈرامہ "دل سے دل تک ” بہت جلد پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کی زینت بنے گا

ڈرامے میں پوٹھوہار کے معروف اداکار شہزاہ غفار ، میر بابر ، شہزاد پپو ، ساجد محمود ، صوفیہ علی اور ڈاکٹر شاہین جلوہ گر ہوں گے

راولپنڈی: ( کلچرل رپورٹر)  ڈاکٹر شاہین کاظمی کی ہدایات کاری میں اسٹیج ڈرامہ "دل سے دل تک ” بہت جلد پنجاب آرٹس کونسل کی زینت بنے گا ، یہ ڈرامہ مکمل اصلاحی ڈرامہ ہے شائقین اپنی فیملیز کے ساتھ آ سکتے ہیں ۔

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں فیملی اصلاحی کھیل دل سے دل تک بہے جلد پیش کیا جائے گا ۔۔ پاکستان کی معورف اداکارہ اور ماڈل ڈاکٹر شاہین نے اس ڈرامہ کی پروڈیوسر اور ہدیات کار ہیں ،  اس ڈرامہ کو معروف ڈرامہ نویس ام اسلم بھٹی نے تحریر کیا ہے جبکہ اس ڈرامہ کو سونو شاہ کا خصوصی تعاون حاصل ہے ۔ اس اسٹیج ڈرامے میں پوٹھوار کے معروف اداکار شہزاہ غفار ،  میر بابر ، شہزاد پپو ، ساجد محمود ، صوفیہ علی اور شائقین کی دلوں کی دھڑکن ڈاکٹر شاہین کاظمی جلوہ گر ہوں گے اور اپنی خوبصورت اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ،

دل سے دل تک

اس ڈرامے کی ہدایات کار اور پروڈیوسر ڈاکٹر شاہین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ مکمل اصلاحی ڈرامہ ہے عوام اپنی فیملیز کے ساتھ آ سکتے ہیں ڈرامے دیکھنے کے لئے کوئی فیس نہیں ہے مکمل فری انٹری ہے جس کا بنیادی مقصد آج کل کے گھٹن زدہ ماحول میں عوام کے چہروں میں خوشیاں بکھیرنی ہے اور خوشیاں باٹنی ہیں ڈاکٹر شاہین نے اپنے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار اس ڈرامے کو ضرور دیکھیں آپ خوب انجوائے کریں م اس ڈرامے میں پوٹھار کے معورف اداکار حصہ لے رہیں جو ایک نئے انداز میں اپنی اداکاری کے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

دل سے دل تک

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More