Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈاکو اکٹھے ہو کر "این آر او” مانگ رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان

پاکستان میں بدقسمتی سے اداروں میں باہمی تعاون کا فقدان ہے

اسلام آباد (نیوزپلس) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے ڈاکوایک جگہ جمع ہوگئے ہیں، سب شور مچارہے ہیں کہ ان کو این آر او دے دو، زندگی آسان ہوجائے گی۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں اسٹنٹ مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے اداروں میں باہمی تعاون کا فقدان ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بہتری کا راستہ آسان نہیں ہوتا، مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ سمندرپار پاکستانی ہیں، دہری شہریت والے پاکستان کے لیے ترستے ہیں ۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقامی سطح پراسٹنٹ کی تیاری اہم پیش رفت ہے، کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک اس کی امپورٹ زیادہ اور ایکسپورٹ کم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈالرکی کمی ہوجاتی ہے ہمیں ہر کچھ عرصے بعد آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑجاتا ہے، اگرملک کو ترقی دینی ہے تو ڈالر ملک میں زیادہ لانا ہونگے اور باہرکم بھیجنے ہونگے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ایسے ہی ترقی کی کہ اپنی ایکسپورٹ کو بڑھایا، ترکی کےوزیراعظم اردوان بھی ایسے ترقی لے کر آئے کہ اپنی ایکسپورٹ پر توجہ دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More