Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین میں موجود پاکستانیوں کو مکمل صحت یابی تک چین میں ہی رہیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی

اسلام آباد(نیوز پلس)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک مرتبہ پھر اپنی بات کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ چین سے معاہدہ ہوگیا ہے کہ چین میں موجود پاکستانی اس وقت تک نہیں چھوڑے جائیں گے جب تک وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوجاتے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے سیاسی مخالفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ چین میں موجود پاکستانیوں کے حوالے سے کوئی چیمپئن نہ بنے کیونکہ پاکستانی بچوں کی سب سے زیادہ فکر حکومت کو ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی۔ڈاکٹر مرزا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس معاملے پر توجہ رکھے ہوئے ہیں، آج شام تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لییکٹس مل موصول ہوجائیں گی۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کہ چین سے پاکستان آنے والوں کے لیے مکمل منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، چین کے سفیر سے ملاقات میں معاہدہ کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان آنے والے چینی باشندوں کو چودہ دن کی آبزرویشن میں رکھا جائے گا ایسے ہی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی ہو گا اس قدم سے پاکستان کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More