چین اور ترکیہ کی پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش
چین اور ترکیہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہیں۔
ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں اضافے سے بچیں۔
پاک ایران صورتحال پر جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی ہمسایہ ممالک ہیں جن کے چین سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ امید کرتے ہیں پاکستان اور ایران تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کشیدگی میں اضافے سے بچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران کو ضرورت ہوئی تو چین صورتحال ٹھنڈا کرنے میں مثبت کردار کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین سمجھتا ہے کہ ممالک کو یو این چارٹر کے اصولوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صورتحال سے نمٹنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہئے۔
چین کے بعد ترکیہ نے بھی ثالثی کی پیشکش کی ہے، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک بات ہوہئی ہے،
ترک وزیر خارجہ کے مطابق ایران اور پاکستان دونوں ہی خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے ترکیہ کی تجویز ہے کہ فریقین مزید کشیدگی نہ بڑھائیں جلد یز جلز امن بحال کریں۔
افغانستان نے بھی پاکستان ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے،
افغان وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالہ پر تشدد واقعات خطرناک ہیں۔
افغان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ طویل مسلط کردہ جنگوں اور عدم استحاکم کے بعد خطے میں امن و استحام آیا ہے اس استحکام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان ایران کو تنازعات سفارت کاری او بات چیت سے حل کتنے چاہیں۔