Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چینی صدر کا جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے اور فوجیوں کی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے پر زور

چینی صدر کا جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے اور فوجیوں کی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے پر زور

بیجنگ:   چین کے صدر شی جن پھنگ نے عسکری تعمیر کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور اسٹریٹجک ڈیٹرنس اور حقیقی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ پارٹی اور عوام کی جانب سے مختلف کاموں کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا جا سکے ۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے چین کی راکٹ فورس کے ایک بریگیڈ کا معائنہ کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے معائنے کے دوران ہتھیاروں اور سازوسامان کی تکنیکی اور ٹیکٹیکل کارکردگی پر بریفنگ کی سماعت کی اور افسران اور فوجیوں کے آپریشنل اور تربیتی امور کا جائزہ کیا۔

اس کے بعد انہوں نے بریگیڈ کی ورک رپورٹ کی سماعت کی اور اہم خطاب کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی تربیت،جنگی تیاری اور فوجیوں کی جنگی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور ملک کی اسٹریٹجک سلامتی اور مرکزی مفادات کا بھرپور تحفظ کرنا اہم ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جدید جنگی صورتحال اور طریقہ کار میں تبدیلیوں کو اپناتے ہوئے نئے سازوسامان ، نئی مہارتوں اور نئی حکمت عملی سے متعلق تربیت کو مضبوط بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ معاون سہولیات کی تعمیر کو مضبوط بنانا اور حقیقی جنگی صلاحیت تشکیل دینے کے لئے ایک نظام وضع کرنا ضروری ہے۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More