چین، ڈیجیٹل اکانومی سے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے منصوبے کا اعلان
چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن نے ڈیجیٹل اکانومی کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے عملدرآمد کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
اس کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور حقیقی معیشت کے گہرے انضمام کو فروغ دینا، ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے غیر متوازن اور ناکافی ترقی کے مسئلے کو حل کرنا، ڈیجیٹل دور کے ترقیاتی فوائد کو تمام لوگوں کے ساتھ بانٹنا اور اعلی معیار کی ترقی میں مشترکہ خوشحالی کے حصول میں مدد کرنا ہے۔
عملدرآمد کے منصوبے میں تجویز کردہ کلیدی اقدامات میں مربوط علاقائی ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل دیہاتوں کی تعمیر کا فروغ، دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل گورننس کی سطح کو بہتر بنانا، روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانا اور "انفارمیشن بیریئر فری” منصوبے کا نفاذ شامل ہے۔
اس کے علاوہ اعلی معیار کے ڈیجیٹل تعلیمی وسائل کے اشتراک کو فروغ دینا، ٹیلی میڈیسن سپلائی سروسز کی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی انفارمیٹائزیشن کی سطح کو بہتر بنانا بھی ان اقدامات میں شامل ہے۔