Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیمپئینز ٹرافی2025: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا

چیمپئینز ٹرافی2025: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا

چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئین اور ایونٹ میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دے دی؛

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم 321 رنز کے تعاقب میں 260 رنز بنا  کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ 69 اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 42، فخر زمان 24، حارث رؤف 19، شاہین شاہ آفریدی 14، نسیم شاہ 13، سعود شکیل 6، کپتان محمد رضوان 3 اور طیب طاہر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیویز کی جانب سے وِل او رورکی اور کپتان مچل سینٹنر نے 3، 3 جبکہ میٹ ہینری نے 2 اور مائیکل بریسویل اور نیتھن اسمتھ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی

قبل ازیں نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانووے اور ول ینگ نے اننگز کا آغاز کیا، کیویز کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیون کونووے 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن کریز پر آئے مگر ٹیم کو سنبھالا نہ دے سکے اور صرف ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 73 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیرل مچل 10 رنز بنا کر چلتے بنے، بعدازاں ول ینگ اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا، دونوں بلے بازوں کو شاندار سنچریاں بنائیں۔

تاہم ول ینگ 191 رنز کے مجموعی سکور پر 107 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ گلین فلپس 61 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کیوی بلے باز ٹام لیتھم 118 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی؛

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More