Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیمپئینز ٹرافی2025: بھارت نے پاکستان کا پارٹنرشپ فارمولا تسلیم کر لیا، بھارتی ،یڈیا کا دعویٰ

چیمپئینز ٹرافی2025:  بھارت نے پاکستان کا پارٹنرشپ فارمولا تسلیم کر لیا، بھارتی ،یڈیا کا دعویٰ

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایونٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں،

 بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔

 دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تمام معاملات ہوسٹ ایگریمنٹ میں شامل کرنے پر اصرار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ طے معاملات کو ہوسٹ ایگریمینٹ میں درج کیا جائے۔

 بھارتی میڈیا کے دعوے پر آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی نے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم بھارت کی رضامندی کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں طے ہونے کا امکان ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلے گا جبکہ پاکستان 2026 ورلڈکپ کے میچ سری لنکا میں کھیلے گا اور پاکستان اور بھارت 3 سال تک ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منظور شدہ ماڈل کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی دبئی میں کھیلے گا۔

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

 تاہم ایونٹ کے آغاز سے تین ماہ قبل بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ دیگر تمام ٹیمیں پاکستان آنے پر راضی اور آئی سی سی وفد بھی کئی بار پاکستان آنے کے بعد یہاں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات سے مطمئن ہو کر جا چکا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ دنوں ایونٹ کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے برابری کی سطح پر قابل عمل تجویز پارٹنر شپ یا فیوژن ماڈل کی دی گئی تھی جس میں آئی سی سی کے تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر رکھے جانے کی تجویز تھی۔

 یہ تجویز مانے جانے کی صورت میں اس کا اطلاق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے 2027 تک شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہونا تھا اور اس دوران بھارت میں ہونے والے کرکٹ ایونٹ میں بھی پاکستان نے اپنے میچز بھارتی سر زمین کے باہر کھیلنا تھے۔

 واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More