لاہور (نیوز پلس)اہم رہنما ء پاکستان مسلم لیگ(ن) عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیب دو سال سے مسلم لیگ (ن) کا یکطرفہ احتساب کررہا ہے۔ نیب اور ایف آئی اے تحریک انصاف کی بی ٹیم بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرسیاسی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت ملک کیلئے نقصاندہ ثابت ہورہی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے (ن)لیگی دفاتر پر چھاپوں کے رد عمل میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے بنی گالہ کمپنی کو بہت مہنگے پڑیں گے، چیف جسٹس گلزار احمد ایف آئی اے اور نیب کے غیر آئینی اور ماورائے قانون اقدام کا نوٹس لیں۔عظمی بخاری کہنا تھا کہ ایف آئی اے جج ارشد ملک کی ویڈیو کا فرائزک کرانے کی بجائے (ن) لیگ کے دفتر پرچھاپے مار رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی اپنے مذموم مقاصد کیلئے اداروں کو بلیک میل کرنا بند کریں۔ تمام ریاستی ادارے کٹھ پتلی حکومت کے دباوٗ میں آئے بغیر کام کریں۔