چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورہونے کا تحریری حکمنامہ جاری
اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیاجس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کی تھی۔