اسلام آ باد (نیوز پلس) شہدائے کربلا امام حسینؑ کا چہلم ملک بھر میں آج عقیدت واحترام سے منایاجا رہا ہے۔جلوس اپنے ارستوں پر گامزن ہیں۔ ملک بھر میں جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔ لاہور کا روایتی جلوس مقررہ راستوں پر ہوتا ہوا پانڈؤ اسٹریٹ امام بارگاہ پر ختم ہوگیا۔ اسلام آباد میں جی سکس امام بارگاہ سے برآمدہونے والا جلوس امام بارگاہ اثنائے عشری پہنچ کراختتام پذیر۔۔۔۔۔
کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلوس نکالے جائیں گے۔ ملک بھر میں جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ کراچی میں سیکیورٹی کے لیے 5313 پولیس اہلکار 18 ایس پی اور 143 ڈی ایس پیز سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامور ہوں گے۔ جلوس میں داخلے کے لیے 6 مقامات پر واک تھروگیٹ نصب ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ رینجرز جوان بھی جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ سیکیورٹی اقدامات کے تحت صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ جلوس کی گزرگاہ کے اطراف موبائل فون سروس جزوی طورپرمعطل رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی بھی عائدکی گئی ہے۔
نشترپارک میں جلوس سے قبل مرکزی مجلس برپا ہوگی۔ جلوس کی گزرگاہوں پر سبیل اور نیاز کا اہتمام کیا جائے گا۔ جلوس برآمد ہونے کے بعد نماز ظہرین مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پر ہو گی۔ چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان پہنچ کرختم ہوگا
راولپنڈی میں شہدائے کربلا چہلم کا مرکزی جلوس آج امام بارگاہ عاشق حسین کمیٹی چوک سے برآمد ہو گا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی عمارتوں پر ماہرن نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔ موبائل فون سروس اورمیٹروبس سروس بھی بند رہے گی۔ رینجرزدستوں کے ساتھ راولپنڈی پولیس کے تین ہزارسے زائدافسرواہلکاروں سمیت سول ڈیفنس شاہین پیس فورس اور امن کمیٹی اہم کردار ادا کرے گی، فوج آن کال رہے گی۔
جلوس کے راستے کے بازار اور تجارتی مراکز بند رہیں گے، اطراف جانیوالے راستے کنٹینرز اور خاردارتاریں لگا کر بند رکھے جائیں گے تاہم عزاداروں کے جلوس میں داخلی وخارجی راستہ ہوگا۔ سی پی او فیصل رانا کا کہناہے کہ تمام جلوس کے اہم اورحساس مقامات پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے جن کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں شہداء کر بلا کے چہلم کاجلوس امام بارگاہ ناصر آباد علمدار روڈ سے برآمد ہو گا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے 17داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ دکانوں، مارکیٹوں کو ایک روز قبل ہی سیل کر دیا گیا تھا۔جلوس کی نگرانی کیلئے پولیس کیساڑھے چھ ہزار اہلکار جبکہ ایف سی اور لیویز کے تین ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ چیکنگ اور شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو بھی جلوس میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ موبائل سروس بند ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.