Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چوہدری شجاعت حسین کا اہم پیغام لیکر ڈاکٹر غلام رضا چنا کراچی کے اہم دورے پر روانہ

وزیر اعلی ٰ سند ھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اہم ملاقاتیں کریں گے

کراچی(نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا سربرہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر کراچی کے اہم دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں اپنے اس اہم دورے کے دوران ڈاکٹر رضا چنا سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ،گورنر سندھ عمران اسمعیل سمیت دیگر اہم سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ چوہدری شجاعت حسین کا اہم پیغام ان تک پہنچائیں گے ذرائع کے مطابق ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر غلام رضا چنا پی ایم ایل (ق) کے سر براہ کی ہدایت پر سیاسی رہنماوں سے بہت اہم میٹنگ کریں جا رہے ہیں جس میں مولانا فضل الرحمن کے متوقع آزادی مارچ بھی زیر غور آ ئے گا جبکہ ڈاکٹر رضا چنا نے بھی اپنے کراچی کے اس اہم دورے کی تصدیق بھی کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More